Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / صدر بی جے پی امیت شاہ کا آئندہ ماہ دورۂ مغربی بنگال

صدر بی جے پی امیت شاہ کا آئندہ ماہ دورۂ مغربی بنگال

کولکاتہ ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر مغربی بنگال بی جے پی دلیپ بھوش نے انکشاف کیا کہ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ امکان ہے کہ آئندہ ماہ مغربی بنگال کا دورہ کریں گے تاکہ اپنی پارٹی کے اثر و رسوخ میں اصافہ کرسکیں۔ اُن کا یہ دورہ پنچایت انتخابات سے پہلے ہوگا ۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ امیت شاہ کے دورہ سے پارٹی کارکن متحد ہوجائیں گے اور پنچایت انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنائیں گے ۔ ریاستی بی جے پی ذرائع کے بموجب پارٹی کی ریاستی قیادت نے امیت شاہ کو پیش کرنے کے لئے مطالبات کی ایک فہرست تیار کرلی ہے ۔ گزشتہ سال سپٹمبر میں بھی ایسی ہی ایک فہرست پیش کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT