Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / صدر بی جے پی امیت شاہ کی راہول گاندھی پر تنقید

صدر بی جے پی امیت شاہ کی راہول گاندھی پر تنقید

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر خاندانی سیاست کے دفاع پر مبنی تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے خیال میں سیاست کارکردگی کا نام ہے جبکہ کانگریس خوشامد اور خاندان کی سیاست پر انحصار کرتی ہے ۔ بی جے پی کے قومی صدر عاملہ کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی اپنے اپنے عہدہ پر اپنے کام کی وجہ سے پہونچے ہیں۔ حالانکہ اُن کا آغاز انتہائی معمولی خاندان سے ہوا تھا ۔ بی جے پی کی قومی عاملہ کا اجلاس بند دروازہ میں ہوا تھا ، بعد ازاں تقریر کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے کیا۔ راہول گاندھی کے خاندانی سیاست کے بارے میں امریکہ میں تبصرے پر امیت شاہ نے کہاکہ نائب صدر کانگریس نے ہندوستان کی توہین کی ہے ۔ کانگریس کے خیال میں سیاست خوشامد اور خاندان پر منحصر ہے ، جبکہ بی جے پی کارکردگی کی سیاست پر عمل کرتی ہے۔ پیوش گوئیل نے امیت شاہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور راہول گاندھی دونوں کارکردگی کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں لیکن بی جے پی ملک کیلئے ایسی سیاست کی بنیاد پر کام جاری رکھے گی ۔

TOPPOPULARRECENT