Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / صدر بی جے پی کا امرتسر کا جلسہ ملتوی ،کانگریس کی تنقید

صدر بی جے پی کا امرتسر کا جلسہ ملتوی ،کانگریس کی تنقید

چندی گڑھ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج 22 جنوری کا صدر پارٹی امیت شاہ کا جلسہ عام ملتوی کردیا اور اعلان کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تواریخ کے پیش نظر یہ جلسہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ اس پر کانگریس کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر کیا گیا ۔ کانگریس نے کہا کہ ’’اپنے جلسہ عام کو منسوخ کرکے وہ بھاگ گئے‘‘ صدر پنجاب بی جے پی کمل شرما نے کہا کہ التواء کی کوئی اور وجہ نہیں ہے ۔ کانگریس کے ڈپٹی لیڈر برائے لوک سبھا امریندر سنگھ نے کہا کہ حالانکہ بی جے پی نے اپنا جلسہ عام منسوخ کردیا اور بھاگ گئی ہے ،22 جنوری کو ان کی پارٹی کا جلسہ اعلان کے مطابق منعقد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بی جے پی نے اقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسابقت سے راہ فرار اختیار کی ہے (جلسہ ملتوی کردیا ہے )۔امریندر سنگھ نے بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی کو گذشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں امرتسر کے حلقہ سے شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا جلسہ عام مقررہ وقت پر منعقد ہوگا اس کے ملتوی یا منسوخ کرنے کا پارٹی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT