Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / صدر تاجکستان رحمان کا پانچ روزہ دورۂ ہند

صدر تاجکستان رحمان کا پانچ روزہ دورۂ ہند

نئی دہلی، 14ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر تاجکستان امومالی رحمان ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر آج یہاں پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔ رحمان کے دورۂ ہند کا پہلا مرحلہ کیرالا کا کوچین ہوگا۔ کیرالا کے بعد وہ 16 ڈسمبر کو قومی دارالحکومت نئی دہلی آئیں گے ۔ 17ڈسمبرکو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے ساتھ ان کی باقاعدہ میٹنگ ہوگی، اسی دن پرنب مکرجی مہمان لیڈر کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے ۔رحمان کا یہ ہندوستان کا چھٹا دورہ ہے ۔ قبل ازیں وہ 2012 ء میں یہاں آئے تھے ۔ہندوستان اور تاجکستان نے طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا ہے ۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے نیز دفاع، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت اور سیاحت کے میدان میں باہمی تعاون کو بڑھاو دینے کے ساتھ ہی سیاسی اور اقتصادی تعاون کے تعلقات کو بھی مضبوط کیا ہے ۔قبل ازیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزشتہ سال جولائی میں بھی وسعت ملی تھی، جب وزیراعظم مودی اپنے وسطی ایشیائی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں تاجکستان گئے تھے ۔ اس دوران مسٹر مودی نے مسٹر رحمان کے ساتھ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اور دفاع اور مواصلات کے میدان میں تعاون کے تناظر میں بات چیت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT