Monday , April 23 2018
Home / عرب دنیا / صدر ترکی امیر قطر کے میزبان

صدر ترکی امیر قطر کے میزبان

انقرہ ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے صدر ترکی سے آج تبادلۂ خیال کیا ۔ صدر ترکی رجب طیب اردوغان نے امیر قطر کی میزبانی کی جبکہ دیگر عرب ممالک قطر کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور تقریباً پورے عالم عرب سے قطر کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ اس چوٹی کانفرنس کا صرف چند گھنٹے قبل اعلان کیا گیا جو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قصر صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اردوغان قطر کا اس بحران کے دوران سب سے بڑا حمایتی ہے جس کی وجہ سے قطر سفارتی اور معاشی یکا و تنہا ہونے سے محفوظ رہا ہے ۔ جبکہ متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرتے ہوئے اُس پر انتہاپسندی کی تائید اور حریف ملک ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT