Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ ‘ آئیوری کوسٹ کا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کرینگے

صدر جمہوریہ ‘ آئیوری کوسٹ کا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کرینگے

نئی دہلی 7  جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجیکو آئیوری کوسٹ کا اعلی ترین ایوارڈ نیشنل آرڈر پیش کیا جائیگا ۔ صدر جمہوریہ 14 جون سے آئیوری کوسٹ کا دو روزہ دورہ کرینگے ۔ اعلی ترین سطح پر ہندوستان کے کسی سربراہ کا یہ اولین دورہ آئیوری کوسٹ ہوگا ۔ آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے قواٹارا نے پرنب مکرجی کو دورہ کی دعوت دی تھی ۔ صدر جمہوریہ ان کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کے علاوہ دو بدو ملاقات بھی کرینگے ۔ صدر جمہوریہ کو شہر عابدجان کی چابی بھی حوالے کی جائیگی جو آئیوری کوسٹ کا معاشی دارالحکومت ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں آج رات یہ بات بتائی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT