Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ آج سے این آئی ٹیز کی دو روزہ کانفرنس منعقد کرینگے

صدر جمہوریہ آج سے این آئی ٹیز کی دو روزہ کانفرنس منعقد کرینگے

نئی دہلی 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کل سے راشٹر پتی بھون میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( این آئی ٹیز ) کے ڈائرکٹرس کی دو روزہ کانفرنس منعقد کرینگے تاکہ ریسرچ کو بہتر بنانے ‘ ٹکنالوجی کی تخلیق اور دوسرے امور کا جائزہ لیا جاسکے ۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ پرنب مکرجی کی صدار

نئی دہلی 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کل سے راشٹر پتی بھون میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( این آئی ٹیز ) کے ڈائرکٹرس کی دو روزہ کانفرنس منعقد کرینگے تاکہ ریسرچ کو بہتر بنانے ‘ ٹکنالوجی کی تخلیق اور دوسرے امور کا جائزہ لیا جاسکے ۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ پرنب مکرجی کی صدارت میں این آئی ٹیز کے ڈائرکٹر س کی یہ دوسری کانفرنس ہوگی ۔ گذشتہ سال نومبر میں بھی اس طرح کی کانفرنس منعقد کی گئی تھی ۔ کانفرنس کے ایجنڈہ میں ریسرچ کو مزید بہتر بنانے اور ٹکنالوجی کی تخلیق کے عمل کو موثر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ گذشتہ سال کی کانفرنس کے بعد کی گئی سفارشات پر کی گئی کارروائی کا بھی اس کانفرنس میں جائزہ لیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT