Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ ایفلو کے پہلے کانوکیشن میں شرکت کرینگے

صدر جمہوریہ ایفلو کے پہلے کانوکیشن میں شرکت کرینگے

حیدرآباد 22 اپریل ( آئی این این ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی انگلش و فارن لینگویجس یونیورسٹی ( ایفلو ) کے پہلے کانوکیشن میں شرکت کرینگے جو 26 اپریل کو گلوبل پیس آڈیٹوریم برہما کماریز شانتی سرور گچی باؤ لی میں منعقد ہوگا ۔ صدر جمہوریہ کانوکیشن سے خطاب بھی کرینگے ۔ گورنر اور یونیورسٹی کے چیف ریکٹر ای ایس ایل نرسمہن مہمان اعزازی ہونگے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ایفلو یونیورسٹی کے وزیٹر ہیں۔ اس یونیورسٹی کوNAAC کی جانب سے A گریڈ بھی دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سنینا سنگھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT