Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا یکم ستمبر سے دورہ تروپتی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا یکم ستمبر سے دورہ تروپتی

حیدرآباد 25 اگسٹ ( آئی این این ) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند یکم ستمبر سے تروپتی کا دو روزہ دورہ کرینگے ۔ حالانکہ ابھی صدر جمہوریہ کے دورہ کی تفصیلات کا سرکاری طور پر اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ان کے دورہ تروپتی کی توثیق کردی گئی ہے ۔ صدر جمہوریہ یکم ستمبر کو ایک خصوصی طیارہ سے رینی گنٹہ ائرپورٹ پہونچیں گے ۔ تروملا میں رات کے توقف کے بعد وہ 2 ستمبر کو تروملا تروپتی دیو استھانم میں پوجا کرینگے ۔ بعد ازاں وہ تروپتی کا دورہ کرتے ہوئے سری پدماوتی مہیلا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی عمارت کا افتتاح انجام دینگے ۔ صدر جمہوریہ کے ساتھ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو بھی ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT