Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ نے سابق صدر عبدالکلام کو یاد کیا

صدر جمہوریہ نے سابق صدر عبدالکلام کو یاد کیا

نئی دہلی ۔ 15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے آج ہندوستان کے میزائل میان سابق صدر جے عبدالکلام کو اُن کی سالگرہ تقریب کے موقع پر یاد کرتے ہوئے انہیں عظیم ترین صاحب بصیرت شخصیت قرار دیا جس نے نوجوانوں کے ذہنوںکو تحریک دی ۔ وہ بچوں کے ایک گروپ سے بات چیت کررہے تھے جو رامیشورم سے راشٹرپتی بھون آیا تھا ۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر کلام سندیش وہانی ویژن 2020ء نامی کتاب تھی ۔ یہ بچے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند سے ملے۔ کوئند نے کہا کہ وہ کلام کو سلام کرتے ہیں اور اُن کے بحیثیت سائنسداں ‘ محقق اور صدر جمہوریہ ہند کارناموں کو بھی سلام کرتے ہیں ۔ انہوں نے ڈاکٹر کلام کو ہندوستان کے عظیم ترین صاحب بصیرت شخص قرار دیا اور ہندوستان کے میزائل میان اور عوام کے صدر کو یاد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT