Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ ‘ وزیراعظم اور سیاسی قائدین کا خراج عقیدت

صدر جمہوریہ ‘ وزیراعظم اور سیاسی قائدین کا خراج عقیدت

نائپال کے انتقال پر سیاسی قیادت کا ردعمل ‘سوگوار خاندان کو پیامات تعزیت

نئی دہلی ۔ 12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بلالحاظ سیاسی وابستگی ہندوستان کے تمام سیاسی قائدین نے نوبل انعام یافتہ مصنف وی ایس نائپال کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ یہ ’’ الفاظ کی دنیا کانقصان ‘‘ ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ عالم ادب کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ نائپال اپنے نوآبادیاتی نظام پر ناقدینہ تبصروں کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ائیڈیل ازم ‘ مذہب اور سیاست کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ ان کا انتقال 85سال کی عمر میں آج علی الصبح ہوا ۔ وہ کئی اعزازات بشمول ’’ دی میان بکرپرائس1971‘‘ میں حاصل کرچکے تھے ۔ انہیں 1990عالم ادب کی خدمات کیلئے ’نائٹ ‘ کا خطاب عطا کیا گیا تھا ۔ نائپال نے 2001ء میں ادب کا نوبل انعام حاصل کیاتھا ۔ کووند نے اپنے ٹوئیٹر پرتحریر کیا کہ انہیں وی ایس نائپال کے انتقال پر انتہائی صدمہ پہنچا ۔ وہ اپنی کتابوں کے ذریعہ عقائد کے استحصال ‘ نوآبادیاتی نظام اور انسانی حالات کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بناتے رہے تھے ۔ اپنے مکان واقع کیریبین سے ان کی شہرت حدود سے ماواراپھیل گئی تھی ‘ ان کا انتقال الفاظ کی دنیا کا عظیم نقصان ہے اور وسیع تر الفاظ میں ہند ۔ انگلستان عالم ادب کا بھی نقصان ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ سروی ایس نائپال کو اُن کے توسیعی کاموں کیلئے یاد رکھا جائے گا جو مختلف النوع موضوعات کا جیسے تاریخ ‘ تمدن ‘ نوآبادیاتی نظام ‘ سیاست اور بہت کچھ ‘‘ کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ان کا انتقال دنیائے ادب کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ میں ان کے سوگوار ارکان خاندان کوا پنی تعزیت اورنیک خواہشات اس المناک لمحہ میں پیش کرتا ہوں ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی ٹوئیٹر کے ذریعہ دنیائے ادب کی اس دیوقامت شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT