Wednesday , December 19 2018

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا آج دورہ اتراکھنڈ

نئی دہلی4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں کل اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈیمی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کریں گے ۔راشٹرپتی بھون سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرنب مکرجی 5 اور 6 مئی کو اتراکھنڈ کے دورے پر رہیں گے ۔وہ کل دہرادون میں اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی کے کانووکیشن سے خطاب کریں گے اور 6مئی کو دہلی لوٹیں گے ۔صدرجمہوریہ پرنب مکرجی دو روزہ دورہ کے دوران مختلف سرکاری پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT