Saturday , January 19 2019

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی ویتنام میں آمد

ہنوائی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی آج یہاں 4روزہ دورہ پرپہنچے۔اس دورہ کے دوران ویتنام کے ساتھ اہم حکمت عملی معاہدے کئے جائیں گے ۔ تیل کے شعبہ اور فضائی رابطوں کے لئے دونوں ملکوں میں معاہدے ہوں گے ۔ پرنب مکرجی کا نوبائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خارجی اُمور کے نائب وزیر اور صدر کے دفتر کے چیرمین داؤویٹ ٹرنگ نے خیرمقدم

ہنوائی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی آج یہاں 4روزہ دورہ پرپہنچے۔اس دورہ کے دوران ویتنام کے ساتھ اہم حکمت عملی معاہدے کئے جائیں گے ۔ تیل کے شعبہ اور فضائی رابطوں کے لئے دونوں ملکوں میں معاہدے ہوں گے ۔ پرنب مکرجی کا نوبائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خارجی اُمور کے نائب وزیر اور صدر کے دفتر کے چیرمین داؤویٹ ٹرنگ نے خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر ہندوستانی سفارتخانے کے عہدیداربھی موجود تھے جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پرنب مکرجی کی سرکاری مصروفیات کل سے شروع ہوں گی جہاں وہ ویتنام کے صدر اور وزیراعظم سے بین الاقوامی ‘ علاقائی اور باہمی مسائل پر بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT