Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ کا 27 ڈسمبر کو دورہ امراوتی

صدر جمہوریہ کا 27 ڈسمبر کو دورہ امراوتی

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صدر جمہوریہ ہند مسٹر رام ناتھ کووند جاریہ ماہ 27 ڈسمبر کر ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی کا دورہ کریں گے ۔ ضلع کلکٹر گنٹور مسٹر کے ششی دھر اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گنٹور مسٹر اپلا نایئڈو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ صدر جمہوریہ ہند امراوتی پہونچنے کے فوری بعد اچاریہ نگارجنا یونیورسٹی کے پاس منعقد کی جانے والی اکنامک کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں ویلگاپوڈی میں واقع ریاستی سکریٹریٹ پہونچکر وہاں پہلی عمارت میں قائم کردہ رئیل ٹائم گورننس ، سنٹر کا مسئلہ رام ناتھ کووند تفصیلی مشاہدہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر جمہوریہ ہند بعد میں فائبرگڈ کا افتتاح کریں گے ۔ صدر جمہوریہ کے دورہ امراوتی کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ کسی بھی نوعیت کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آنے کیلئے قبل از وقت احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT