Wednesday , December 19 2018

صدر جمہوریہ کی آمد پر آج ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر وی وی سرینواس راؤ نے 19 اور 20 ڈسمبر کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند کے پروگرام کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل مقامات اور روٹس پر ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ چنانچہ 19 ڈسمبر کو سہ پہر 3تا 3:40 بجے حیدرآباد بیگم پیٹ ایئرپورٹ ۔ پی این ٹی جنکشن‘ شیام لال بلڈنگ ‘ ایچ پی ایس ‘ بیگم پیٹ ‘ فلائی اوور ‘ گرین لینڈس جنکشن ‘ سی ایم کیمپ آفس ‘ یشودھا ہاسپٹل ‘ ایم ایم ٹی ایس ‘ راج بھون ‘ مجسمہ وی وی روٹ پر ٹریفک کو روک دیا جائے گا ۔ اسی روز شام 4:35 تا 5:15 بجے راج بھون تا ایل بی اسٹیڈیم ٹریفک کو روک دیا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ راج بھون مجسمہ وی وی ‘ شاداں کالج ‘ نرنکاری ‘ اولڈ پی ایس سیف آباد ‘ رویندرا بھارتی ‘ پی سی آر جنکشن ‘ اے آر پٹرول پمپ سے ایل بی اسٹیڈیم پہنچیں گے ۔ اترنے کا مقام ( سی گیٹ) واپسی میں شام 5:45 تا 6:25 صدر جمہوریہ ایل بی اسٹیڈیم سے راج بھون پہنچیں گے جو براہ ایل بی اسٹیڈیم سی گیٹ ‘ اے آر پٹرول پمپ‘ پی سی آر ‘ رویندرا بھارتی ‘ ڈیجی پی آفس ‘ پی ایس سیف آباد ‘ ایودھا جنکشن ‘ نرنکاری ‘ شاداں کالج ‘ مجسمہ وی وی راج بھون پہنچیں گے ۔ 20 ڈسمبر کو صدر جمہوریہ صبح 9:45 تا 10:45 بجے دن راج بھون سے مجسمہ بدھا حسین ساگر کیلئے براہ مجسمہ وی وی ‘ خیریت آباد فلائی اوور ‘ نیکلس روٹری ‘ این ٹی آر مارگ ‘ لمبنی پارک ‘ تلگو تلی روانہ ہوں گے ۔ پھر 10:25 بجے دن تا 11:15 بجے دن صدر جمہوریہ مجسمہ لارڈ بدھا تا بیگم پیٹ ایئرپورٹ براہ تلگو تلی ‘ این ٹی آر مارگ ‘ نیکلس روٹری ‘ خیریت آباد ‘ فلائی اوورز ‘ مجسمہ وی وی راج بھون ‘ یشودھا ہاسپٹل ‘ بیگم پیٹ فلائی اوور حیدرآباد پبلک اسکول ‘ پی اینڈ ٹی انڈر فلائی اوورز ‘ ایئرپورٹ وائی جنکشن بیگم ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔ کمشنر پولیس نے شہریوں کو مذکورہ اوقات میںمتبادل روٹس کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT