Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ کی مختصر دورہ پر حیدرآباد آمد

صدر جمہوریہ کی مختصر دورہ پر حیدرآباد آمد

نرسمہن ، کے سی آر اور چندرا بابو نے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر استقبال کیا

نرسمہن ، کے سی آر اور چندرا بابو نے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر استقبال کیا
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی مختصر دورہ پر آج سہ پہر تین بجکر 20 منٹ پر اپنے خصوصی طیارہ کے ذریعہ طیرانگاہ بیگم پیٹ پہونچے ۔ طیارہ سے اترنے کے ساتھ ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن ، چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر ین چندرا بابو نائیڈو ، چیف جسٹس آندھرا پردیش ہائی کورٹ جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا و دیگر نے صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کا والہانہ خیر مقدم کیا ۔ انہیں شال اوڑھاتے ہوئے گلدستے پیش کئے ۔ بعد ازاں صدر جمہوریہ ہند نے مسلح فوجی دستوں کی سلامی لی اور وہاں سے استقبالیہ کے لیے نصب کردہ خصوصی شامیانے میں پہونچنے پر صدر جمہوریہ ہند کا ریاستی وزراء اعلیٰ عہدیداروں و سیاسی قائدین نے پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ خیر مقدم کرنے والی اہم شخصیتوں میں ریاستی گورنر دونوں ریاستوں کے چیف منسٹروں کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹرس ریاست تلنگانہ مسرس محمد محمود علی ، ڈاکٹر کے راجیا ، تلنگانہ کے تقریباً وزراء ، مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر ماجد حسین ، صدر نشین قانون ساز کونسل تلنگانہ و آندھرا پردیش سوامی گوڑ ، اور ڈاکٹر اے چکراپانی ، اسپیکر ریاستی اسمبلی تلنگانہ مسٹر مدھوسدن چاری ، ارکان قانون ساز کونسل ریاست تلنگانہ محمد سلیم ، محمد فاروق حسین ، کے کیشو راؤ ، شریمتی کویتا ، بلکاسمن ، بنڈارو دتاتریہ ، ارکان پارلیمان ، بی جے پی قائدین و ارکان اسمبلی ڈاکٹر کے لکشمن ین وی ایس ایس پربھاکر ، سی رامچندرا ریڈی ، چیف سکریٹریز تلنگانہ و آندھرا پردیش ، ڈاکٹر راجیو شرما ، آئی وائی آر کرشنا راؤ ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش ، انوراگ شرما و جے وی راموڈو ، کمشنر پولیس حیدرآباد ، مہیندر ریڈی کمشنر پولیس سائبر آباد ، سی وی آنند ، پرنسپال سکریٹری جے اے ڈی ( پولٹیکل ) مسٹر اجے مشرا و دیگر سیاسی قائدین و اعلیٰ عہدیدار شامل تھے ۔ بعد ازاں صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی ، خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شاہ میر پیٹ میں واقع نلسار یونیورسٹی کانوکیشن میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے اور پھر تقریب کے اختتام پر صدر جمہوریہ ہند بیگم پیٹ ایرپورٹ پہونچکر اپنے خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔۔

TOPPOPULARRECENT