Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ کی 19 ڈسمبر کو آمد ‘ چیف سکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

صدر جمہوریہ کی 19 ڈسمبر کو آمد ‘ چیف سکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے عالمی تلگو کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے 19 ڈسمبر کو حیدرآباد پہونچنے والے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے خیرمقدمی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر انتظامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ آج سکریٹریٹ میں چیف سکریٹری نے جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ صدرجمہوریہ 19 ڈسمبر کو 2.55 بجے دن بیگم پیٹ پہونچیں گے۔ ایرپورٹ پر رامناتھ کووند کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔صدرجمہوریہ کے دورے کے پیش نظر ٹریفک، بندوبست، خیرمقدمی کمانیں، 24 گھنٹے برقی سربراہی، سڑکوں کی مرمت، صفائی و دیگر اُمور کا جائزہ لیا۔ صدرجمہوریہ 20 ڈسمبر کو ٹینک بینڈ پر مجسمہ بدھ کو گلہائے عقیدت پیش کرکے دہلی واپس ہوجائیں گے۔ 23 ڈسمبر سے صدرجمہوریہ رامناتھ کووند راشٹراپتی نیلائم میں سرمائی تعطیلات گزاریں گے۔

TOPPOPULARRECENT