Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ کی 6 اہم قوانین کی منظوری

صدر جمہوریہ کی 6 اہم قوانین کی منظوری

نئی دہلی ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنا عہدہ سنبھالنے تین ہفتہ کے اندر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے 6اہم قوانین کو اپنی منظوری دی ہے ۔ ان میں سے ایک بحری دعووں ‘ گرفتاریوں اور بحری جہازوں کی مختلف عدالتوں میں حراست کے مقدمات کی سماعت کیلئے دائرہ کار میں توسیع کا قانون بھی شامل ہے ۔ تمام قوانین جنہیں صدارتی منظوری حاصل ہوچکی ہے حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں راجیہ سبھا میں 24اپریل کو ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی ہے جسے 10مارچ کو لوک سبھا میں منظوری حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT