Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے بی جے پی امیدوار کو جگن کی تائید

صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے بی جے پی امیدوار کو جگن کی تائید

حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے بی جے پی امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ بی جے پی کے صدارتی امیدوار کی تائید کریں گے۔ جگن نے وزیر اعظم سے تقریباً نصف گھنٹہ بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ ریاست آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف دیا جائے اور حصول اراضی بل پر اختلافات کو دور کیا جائے۔
حکومت تلنگانہ آئی ٹی فرم سے برطرف ملازمین سے ملاقات کرے گی
حیدرآباد۔/10مئی، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ محکمہ محنت کے عہدیدار آئی ٹی فرم سے برطرف کردہ ملازمین سے ملاقات کرکے بات چیت کرے گی۔ امریکی آئی ٹی فرم کاگنجنٹ کے برطرف شدہ ملازمین کے مسائل کی سماعت کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آئی ٹی کمپنی نے غیر قانونی طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا ہے یا انہیں زبردستی استعفی دینے کیلئے مجبور کیا ہے۔ جوائنٹ کمشنر لیبر چندر شیکھرم نے بتایا کہ ہمیں ایک درخواست وصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی فرم نے اپنے ملازمین کو اندھا دھند طریقہ سے برطرف کردیاہے۔ اس کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ کل ا جلاس طلب کیا گیا ہے اور مسائل کی یکسوئی پر غور کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتہ مذکورہ بالا فرم نے ڈائرکٹرس، اسوسی ایٹس وی پیز اور سینئر وی پیز کو 6 تا9 مہینے کی تنخواہ کی پیشکش کرتے ہوئے برطرف کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT