Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ کے کوٹہ کے تحت 6 عازمین حج کا انتخاب

صدر جمہوریہ کے کوٹہ کے تحت 6 عازمین حج کا انتخاب

13 جولائی تک حج مصارف ادا کرنے کی ہدایت : پروفیسر ایس اے شکور

13 جولائی تک حج مصارف ادا کرنے کی ہدایت : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکرجی نے ان کے اختیاری کوٹہ کے تحت حج 2015 کے لیے ریاست تلنگانہ سے 6 عازمین حج کے ناموں کی سفارش کی ہے اور مرکزی حج کمیٹی نے ان کا انتخاب کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان عازمین حج کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دے دی گئی ہے اور ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 13 جولائی سے قبل مکمل حج مصارف اسٹیٹ بنک آف انڈیا یا یونین بنک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں ادا کردیں اور اس کی چالان کاپی اپنے اوریجنل پاسپورٹ اور ایک عدد کلر فوٹو گراف کے ہمراہ دفتر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں داخل کروادیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ کو ہر سال ایک سو عازمین کے ناموں کی سفارش کرنے کا اختیار حاصل ہے اور انہوں نے 96 درخواست گذاروں کے نام کی سفارش کی ہے جن میں ریاست گجرات کے دہلی کے 20 یو پی کے 9 ، مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے 6 ، 6 اور کرناٹک کے تین امیدوار شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ قبل ازیں نائب صدر جمہوریہ جناب محمد حامد انصاری نے بھی ان کو حاصل 75 نشستوں کے منجملہ 40 نشستوں کیلئے سفارش کی تھی جس میں تلنگانہ کے ایک درخواست گزار شامل تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT