Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ ہندکے ہاتھوں عمان میں مہاتماگاندھی سڑک کا افتتاح

صدر جمہوریہ ہندکے ہاتھوں عمان میں مہاتماگاندھی سڑک کا افتتاح

AMMAN, OCT 11 (UNI)- President Pranab Mukherjee (L) addressing at a Reception hosted by the Ambassador of India to Jordan, for Indian community and friends in Amman in Jordan on Saturday. UNI PHOTO-85U

ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز مصر کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ساحلی شہر پہنچ گیا
عمان۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک سڑک کا افتتاح کیا جسے مہاتما گاندھی سے موسوم کیا گیا ہے ۔ یہ سعدزاغلول سڑک تھی جسے اب مہاتما گاندھی سڑک کہا جائے گا ۔ اس کا پرانا نام مصری تحریک کے قائد کے اعزاز میں رکھا گیا تھا ۔ عمان کے میئر عقیل بالتقی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو ہندوستانی قائد کے نام سے موسوم کرنے کیلئے خاص طور پر چنا گیا ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی دنیا کے اس حصہ میں امن کیلئے جدوجہد کی تاریخ سے مربوط ہے ۔ یہ سڑک ایک پُرامن انقلاب کے قائد کو بھی خراج عقیدت ہے ۔ سعد زاغلول اُسی دور میں سرگرم قائد تھے جب کہ مہاتما گاندھی بھی سرگرم تھے ۔ ملک عبداللہ اول مرحوم نے پُرامن انداز میں 1946ء میں شاہی حکمرانی سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ہندوستان سے ایک سال قبل جدوجہد کی تھی ۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور مشترک خصوصیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مہاتما گاندھی کو نہ صرف ہمارے شہر کے عوام کے دلوں میں ایک علامت کے طور پر اتار دیا جائے بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ امن کیلئے جدوجہد کی تاریخ سے اسے مربوط کیا جائے ۔ سٹی کونسل نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کو عمان کی ایک سنہری کنجی بھی ان کے تاریخی دورہ کی یادگار کے طور پرپیش کی ۔ میئر نے اس طلائی کنجی کو باہمی دوستی کی اور دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کی توسیع قرار دیا ۔ صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ اُن کا ملک اس خیرسگالی کی علامت کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے روابط مزید مستحکم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کا نام تبدیل کرنے آپ نے درست طور پر نشاندہی کی ہے کہ اس کا تعلق عوام کی جدوجہد آزادی سے ہے جو غیرقوم کے محکوم تھے ۔ اس سے انسانی تمدن کی ترقی کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ یہ شہر تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے ۔ صدر جمہوریہ نے امن گلشن میں ایک زیتون کا پودا بھی لگایا ۔ قاہرہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی بحریہ کا نامور بحری جنگی جہاز آئی این ایس تری قند مصر کے ساحل پر پہنچ گیا ہے ۔ ساحل سافیج کا ہندوستانی بحریہ کا یہ تین روزہ دورہ اس علاقہ میں ہندوستان کے پُرامن وجود کی علامت ہے اور اس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو بھی ثبوت ملت

TOPPOPULARRECENT