Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / صدر جنا سینا پارٹی و فلم ایکٹر پون کلیان کا دورہ دہلی

صدر جنا سینا پارٹی و فلم ایکٹر پون کلیان کا دورہ دہلی

آج آندھراپردیش کے مجوزہ صدر مقام کو روانگی، کسانوں سے بات چیت کریں گے

آج آندھراپردیش کے مجوزہ صدر مقام کو روانگی، کسانوں سے بات چیت کریں گے

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ (سیاست نیوز) صدر جنا سینا پارٹی و ممتاز تلگو فلم اداکار مسٹر پون کلیان توقع ہے کہ آئندہ دو تین یوم میں دہلی کا دورہ کریں گے اور اپنے قیام دہلی کے دوران مرکزی بجٹ میں آندھراپردیش و تلنگانہ ریاستوں کیلئے زائد رقومات مختص کرنے، آندھراپردیش ریاست کیلئے خصوصی موقف کی فراہمی، وشاکھاپٹنم کیلئے علیحدہ ریلوے زون، حصول اراضیات بل و دیگر اہم ترین موضوعات پر مرکزی حکومت سے خصوصی بات چیت کریں گے۔ علاوہ ازیں مسٹر پون کلیان 2 مارچ سے ریاست آندھراپردیش کے مجوزہ دارالحکومت کے علاقوں کا دورہ کریں گے اور اس دورہ کے دوران وہ حصول اراضی کے مسئلہ پر کسانوں کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ریاست آندھراپردیش کے دارالحکومت کیلئے اراضی دینے سے انکار کرنے والے کسانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کا مسٹر پون کلیان منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کو درپیش مختلف مسائل کے سلسلہ میں وہ ریاست آندھراپردیش و تلنگانہ حکومتوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ مسٹر پون کلیان نے اس توقع کا اظہار کیاکہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت برسر اقتدار حکومت نے جو تیقن دیا ہے وہ بہرصورت پورا کرے گی۔ تاہم اس کا تذکرہ بجٹ میں نہ کئے جانے کے باعث ہی وہ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے دہلی کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT