Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / صدر جے ڈی یو شرد یادو کی سماج وادی پارٹی کے کنونشن میں شرکت پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم

صدر جے ڈی یو شرد یادو کی سماج وادی پارٹی کے کنونشن میں شرکت پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم

لکھنو ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یو) کے سربراہ شرد یادو نے آج سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے قومی کنونشن میں شہ نشین میں شرکت کی جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں گرم ہوگئی کہ دونوں پار ٹیوں میں اتحاد ہوگیا ہے۔ شرد یادو نے کہا کہ وہ اور ملائم سنگھ ہمیشہ اچھے دوست رہے ہیں اور وہ صدر سماج وادی پارٹی

لکھنو ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یو) کے سربراہ شرد یادو نے آج سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے قومی کنونشن میں شہ نشین میں شرکت کی جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں گرم ہوگئی کہ دونوں پار ٹیوں میں اتحاد ہوگیا ہے۔ شرد یادو نے کہا کہ وہ اور ملائم سنگھ ہمیشہ اچھے دوست رہے ہیں اور وہ صدر سماج وادی پارٹی کی دعوت پر کنونشن میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ حالانکہ شرد یادو نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی اطلاعات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے حال ہی میں واضح کردیا تھا کہ وہ ان تمام افراد کو متحد کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے جو قدیم جنتا پریوار کا ایک حصہ بن کر نئے سیاسی چیلنج کا مقابلہ کرنے تیار رہیں گے۔ جے ڈی یو اور اس کی کٹر حریف آر جے ڈی دونوں نے پہلے ہی بہار میں اتحاد کرلیا ہے۔ کیرالا میں سوشلسٹ جنتا پارٹی سے جس کے صدر مرکزی وزیر ایم پی ویریندر کمار ہیں، جے ڈی یو میں ضم ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ دیگر سیاسی گروپس کو بھی متحد کرنے کی کوشش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT