Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / صدر جے کے ایل ایف یسین ملک گرفتار

صدر جے کے ایل ایف یسین ملک گرفتار

سرینگر ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر نشین جے کے ایل ایف محمد یسین ملک کو آج ایک جلوس نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا ۔ وہ کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بطور احتجاج اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش کررہے تھے جسے پولیس نے یسین ملک کو گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں منتقل کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔ 10ڈسمبر کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے دن کشمیری مکمل بند اور بلیک آؤٹ منائیں گے ۔ علحدگی پسندوں کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پرچم تلے یہ اقدام کیا جائے گا ۔ قیادت گیلانی اور عمر فاروق اور یسین ملک پر مشتمل ہے ۔

 

کشمیر میں صیانتی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل
سری نگر، 10 دسمبر (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں صیانتیوجوہات کی بناء پر جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات اتوار کو معطل رکھی گئیں۔یہ گذشتہ تین دنوں میں دوسری دفعہ ہے کہ ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل رکھا گیا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ وادی میں رواں برس ریل خدمات کو 47 مرتبہ صیانتی اور دوسرے وجوہات کی بناء پر کلی یا جزوی طور پر معطل رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کو آج (اتوار کے روز) علیحدگی پسندوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT