Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / صدر دہلی بی جے پی کیخلاف کجریوال کے مزید الزامات

صدر دہلی بی جے پی کیخلاف کجریوال کے مزید الزامات

نئی دہلی۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عام آدمی پارٹی سربراہ ارویند کجریوال نے آج کہا ہے کہ ان کے خلاف تازہ ثبوت پیش کریں گے۔ سابق چیف منسٹر نے یہ الزام عائد کیا کہ بی جے پی لیڈر اور مخصوص برقی تقسیم کمپنیوں کے درمیان ساز باز اپایا جاتا ہے اور بتایا کہ یہ کمپنیاں خود اپ

نئی دہلی۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عام آدمی پارٹی سربراہ ارویند کجریوال نے آج کہا ہے کہ ان کے خلاف تازہ ثبوت پیش کریں گے۔ سابق چیف منسٹر نے یہ الزام عائد کیا کہ بی جے پی لیڈر اور مخصوص برقی تقسیم کمپنیوں کے درمیان ساز باز اپایا جاتا ہے اور بتایا کہ یہ کمپنیاں خود اپادھیائے کی ہیں جو کہ قومی دارالحکومت میں برقی میٹروں کی مرمت اور تنصیب کا کام انجام دیتی ہے تاہم بی جے پی صدر نے کل کہا تھا کہ اگر کجریوال الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوجائیں گے تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا اور کجریوال کے الزامات صحیح ثابت ہوجائیں گے تو وہ سیاست سے سبکدوشی اختیار کرلیں گے۔ اپادھیائے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر نے آج دریافت کیا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر اپنے قول اور فعل پر کاربند رہتے ہوئے سیاسی سنیاس لیں گے؟ ۔ انہوں نے بی جے پی سے استفسار کیا کہ اپادھیائے کو کس طرح دہلی کا صدر بنایا گیا جبکہ ان کے خلاف برقی کمپنیوں کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپادھیائے کی 6کمپنیاں ہیں جس کے صرف 2ویاٹ نمبرس ہیںاور یہ قانون کے خلاف ہے۔

TOPPOPULARRECENT