Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / صدر دہلی خواتین کمیشن کی ستیہ گرہ کی تائید

صدر دہلی خواتین کمیشن کی ستیہ گرہ کی تائید

عصمت دری کرنے والوں کیخلاف سخت اقدام کا کجریوال کا مطالبہ
نئی دہلی، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کی ستیہ گرہ کی حمایت کی ہے جس میں انہوں نے بچوں کی عصمت دری کرنے والوں کو چھ مہینہ کے اندر موت کی سزا دینے کی مانگ کی ہے ۔ کجریوال نے سواتی کی اس مطالبہ کی حمایت کی ہے جس میں انہوں نے نریندر مودی حکومت سے کہا ہے کہ ایک ایسا قانون بنایا جاے جس میں نابالغ کی عصمت دری کے مجرم پاے جانے والوں کو چھ مہینہ کے اندر موت کی سزا دی جاے ۔ کجریوال نے اتوارکو کہا کہ دہلی حکومت عصمت دری کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کرنے کی بھی مطالبہ کرتی ہے ۔ اس دوران مالیوال کا کہنا ہے کہ ہماری ستیہ گرہ کو پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے ۔ خواتین کمیشن کی صدر نے ٹویٹ میں کہا کہ تمام مرد وخواتین بچوں کی عصمت دری کرنے والوں کے لئے موت کی سزا کی مانگ کر رہے ہیں۔ اس ستیہ گرہ میں شامل ہونے کے لئے مجھے بے شمار فون کال اور ای میل آرہے ہیں۔ اس دفعہ یہ ستیہ گرہ صرف میری طرف سے نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک عوامی تحریک ہوگی۔ اور اس کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ سواتی نے 30 دن کی ستیہ گرہ مہم کا اعلان ایک 8 مہینہ کی بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کیا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے سسٹم کی مانگ کی ہے جس کے تحت نابالغ کی عصمت دری کرنے والوں کو 6 مہینہ کے اندر موت کی سزا دی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT