Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / صدر رفلپائن کا شورش پسندوں سے کرسمس جنگ بندی معاہدہ

صدر رفلپائن کا شورش پسندوں سے کرسمس جنگ بندی معاہدہ

منیلا۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلپائن نے کمیونسٹ گوریلاوں کے ساتھ کرسمس کے عظیم موقع پر ایک معاہدہ کیا ہے اور ان سے یہ خواہش بھی کی ہے کہ حکومت نے جس خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اس کا مثبت ردعمل ظاہر کریں جبکہ خود صدر نے کچھ عرصہ قبل شورش پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیا تھا۔ صدر راڈریگو دوترے کے فیصلہ اُن کے ترجمان ہیری راک جونیر نے منظر عام پر لانے میں اہم رول ادا کیا جو خود صدر کی اس پالیسی میں تبدیلی کی غماز ہے جو 48 سالہ طویل کمیونسٹ شورش پسندوں سے نمٹنے کی جانب ایک قدم ہے۔ 48 سالہ طویل کمیونسٹ شورش پسندوں کو ایشیا کی طویل ترین شورش پسندی سے تعبیر کیا گیا ہے جبکہ دفاعی عہدیداروں نے صدر دوتیرے سے خواہش کی ہے کہ موصوف اس نوعیت کی جنگ بندی کا اعلان نہ کریں۔ مسٹر راک نے اپنی بات جاری رکھے ہوئے کہا کہ 24 ڈسمبر سے 2 جنوری تک جنگ بندی کا مقصد کرسمس تہوار کے دوران عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT