Monday , February 19 2018
Home / دنیا / صدر زمبابوے رابرٹ موگابے مستعفی ، ہرارے میں جشن

صدر زمبابوے رابرٹ موگابے مستعفی ، ہرارے میں جشن

ہرارے ۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر زمبابوے رابرٹ موگابے 37 سالہ دور اقتدار کے بعد آج ایک ہفتہ طویل فوجی عہدیداروں کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔ برسراقتدار پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کی سرزنش کی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ دارالحکومت ہرارے میں 93 سالہ صدر کے استعفیٰ کی خبر پھیلتے ہی عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ کاروں کے ہارن بجائے جارہے تھے اور لوگ پورے شہر میں رقص کرتے نظر آرہے تھے ۔ وہ نئے زمبابوے کے استقبال میں نعرے لگارہے تھے ۔ ایک شہری نے کہا کہ مجھے انتہائی مسرت ہے کہ عنقریب کئی اچھی تبدیلیاں دیکھی جائیں گی ۔ استعفی کے اعلان کے چندمنٹ کے اندر ہی ہجوم سڑکوں پر جمع ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT