Tuesday , December 11 2018

صدر سری لنکا سری سینا کا دورۂ ہند

کولمبو۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے صدر مائیتری پالا سری سینا نے آج چار روزہ بیرونی دورہ کا آغاز کردیا۔ وسطی ضلع کانڈی میں مسلم کش فسادات اور اُن سے نمٹنے ایمرجنسی کے نفاذ کے چار دن بعد وہ ہندوستان روانہ ہوئے ۔ وہ نئی دہلی میں منعقد شدنی بین الاقوامی شمسی اتحاد کے بانی ارکان کی پہلی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں جاپان کے دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ صدر سری سینا نے فسادات پر قابو پانے ایمرجنسی نافذ کردیا تھا ۔ فسادات سے متاثرہ ضلع کانڈی میں گزشتہ پانچ دن سے کرفیو جاری تھا ۔

بھیا جی جوشی جنرل سکریٹری برقرار
ناگپور۔ 10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی کو اس عہدہ پر آج ایک اور تین سالہ میعاد دی گئی ۔ وہ 2009 ء سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔ آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ منموہن ویدیہ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ تنظیمی عہدیداروں کا انتخاب آج پرامن طورپر انعقاد عمل میں آیا ۔ سریندر بھیا جی جوشی کو ایک اور تین سالہ میعاد کیلئے منتخب کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT