Wednesday , December 19 2018

صدر سوڈان کی سعودی اسلامی کانفرنس میں عدم شرکت

خرطوم ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر سوڈان عمر البشیرجو بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہیں، سعودی عرب میں منعقد شدنی ایک اسلامی کانفرنس میں شرکت نہیں کریںگے جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔ صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں منعقد شدنی اسلامی کانفرنس میں عدم شرکت پر معذرت خواہی کی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ دارفور میں گذشتہ 14 سال سے جاری خانہ جنگی میں آئی سی سی انہیں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کا مجرم گردانتی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں حالانکہ عمرالبشیر اب تک گرفتاری سے بچتے آئے ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب میں اسلامی کانفرنس کے انعقاد پر انہوں نے شرکت کا پروگرام بنایا تھا تاہم امریکہ نے ان کی شرکت کے بارے میں سن کر کافی تنقیدیں کی تھیں جس کے بعد ہوسکتا ہیکہ عمرالبشیر نے مجوزہ اسلامی کانفرنس میں شرکت سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT