صدر فرانس ایران معاہدہ سے دستبرداری پر برہم

پیرس ۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر فرانس ایمانیول میکرون نے اپنے حلیف ملک امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنا دوست قرار دیا ۔ تاہم کہا کہ وہ اُن پر برہم ہیں کیونکہ انہوں نے ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے ترک تعلق کا اعلان کیا ہے اور انہیں فکر ہے کہ اس کے مشرق وسطی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ میکرون کے دفتر نے کہا کہ دونوں قائدین نے آج بات چیت کی ۔ صدر فرانس نے ان کے اقدام کی اور اس علاقہ کی پائیداری کے بارے میں اپنی فکرمندی کا اظہارکیا ۔

TOPPOPULARRECENT