Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / صدر فرانس میکرون کا دورہ ہند

صدر فرانس میکرون کا دورہ ہند

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فرانس ایمانیول میکرون ہندوستان کا مجوزہ دورہ کریں گے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے بموجب یہ معمول کا دورہ نہیں ہوگا بلکہ دونوں ممالک نیوکلیئر برقی توانائی کے شعبہ میں ایک معاہدہ کریں گے۔ بحرہند کے علاقہ میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔ ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ہند ۔ آسیان چوٹی کانفرنس منیلا نے باہمی تعاون میں اضافہ کے پیش نظر فرانس کے صدر کا دورہ ہند اہمیت رکھتا ہے۔ فرانسیسی ذرائع کے بموجب ہندوستان اور فرانس کئی معاملات میں ہم آہنگ انداز فکر رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT