صدر فرانس کی صدر چین سے ملاقات ، بزنس معاہدہ پر دستخط

بیجنگ ۔ /9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ اور صدر فرانس ایمانویل میکرون کی آج ملاقات ہوئی اور دونوں نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ گریٹ ہال آف دی پیپل میں تبادلہ خیال کیا ۔ وہ چین کے انتہائی طاقتور قائد تھے ۔ پرعزم ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیلئے چین کا دورہ کررہے ہیں ۔ ژی نے میکرون کو ریپبلکن گارڈ کا ایک گھوڑا تحفہ میں دیا اور ایک ویڈیو جاری کی۔ جس میں کرہ ارض کو دوبارہ عظیم بنانے کا نعرہ لگایا گیا ہے ۔ دونوں ممالک نے ایک تجارتی معاہدہ پر بھی دستخظ کئے ۔ دونوں قائدین امکان ہے کہ دفاعی ، نیوکلیر توانائی اور شہری ہوابازی کے شعبوں میں 50 معاہدے کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT