Monday , December 18 2017
Home / دنیا / صدر فلپائن کا دورۂ جاپان

صدر فلپائن کا دورۂ جاپان

ٹوکیو۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے صدرروڈریگو درتتے نومبر میں ویتنام میں ہونے والی ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم (اپیک ) کی میٹنگ سے قبل جاپان کا دورہ کریں گے ۔ ایک ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر یہ اطلاع دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق درتتے اس دورے کے دوران جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

ونسٹن پیٹرس نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم
ویلنگٹن۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی کے لیڈر ونسٹن پیٹرس کو ملک کا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ منتخب کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے نامزد وزیراعظم جیسنڈا اردرن نے آج ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔واضح رہے کہ مسٹر پیڑس نے 23 ستمبر کو ہوئے انتخابات میں سخت چیلنج پیش کرتے ہوئے ایک اتحاد ی سمجھوتے کے ذریعے لیبر پارٹی کو حکومت سونپ دی تھی۔ انتخاب میں پیٹرس برسراقتدار نیشنل یا لیبر پارٹیوں کے لئے اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔

TOPPOPULARRECENT