Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / صدر ماریشس بی بی آمنہ فردوس کی آمد

صدر ماریشس بی بی آمنہ فردوس کی آمد

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر ماریشس محترمہ بی بی آمنہ فردوس کے دو روزہ دورہ حیدرآباد پر آج آمد کے موقع پر ایرپورٹ پر ان شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے صدر ماریشس محترمہ بی بی آمنہ فردوس کو گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم کیا۔ وہ ایرپورٹ سے سیدھے فلک نما پیالس کیلئے روانہ ہوگئیں۔ بعدازاں بی بی آمنہ فردوس کی حیدرآباد آمد کے موقع پر شہر کے مختلف راستوں سے گزرنے کی وجہ سے ٹریفک رُخ کو مختلف سمتوں میں واقع راستوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام کو کافی دیر تک مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT