Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / صدر مصر السیسی کی کرسمس تقریب میں شرکت

صدر مصر السیسی کی کرسمس تقریب میں شرکت

قاہرہ ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے اقلیتی عیسائی برادری کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کرسمس پروگرام میں شرکت کی جو عباسیہ گرجا گھر میں منعقد کیا گیا تھا۔ صدر السیسی کی آمد پر قدامت پسند عیسائی کمیونٹی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ دریں اثناء السیسی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ گرجا گھر پہ

قاہرہ ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے اقلیتی عیسائی برادری کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کرسمس پروگرام میں شرکت کی جو عباسیہ گرجا گھر میں منعقد کیا گیا تھا۔ صدر السیسی کی آمد پر قدامت پسند عیسائی کمیونٹی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ دریں اثناء السیسی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ گرجا گھر پہنچ کر عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیں ۔ یاد رہے کہ السیسی ایسے پہلے مصری صدر بن چکے ہیں جنھوں نے کسی مذہبی تقریب میں شرکت کی ۔ صدر نے کہا کہ مصری شہری ہی مل جل کر ملک کی تعمیر کو مزید مستحکم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مصری شہری استعمال کرتے ہیں مسلمان یا عیسائی کا لفظ استعمال نہیں کرتے۔ جس وقت السیسی گرجا گھر سے باہر نکلے اُس وقت وہاں ’’عیسائی اور مسلم ایک ہیں ‘‘ کے نعرے لگائے جارہے تھے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ حالیہ سال میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنائے جانے کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے جن میں اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد شدت پیدا ہوگئی تھی ۔ کسی بھی تشدد کے واقعہ کی روک تھام کیلئے کل تمام گرجا گھروں میں سکیورٹی بڑھادی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT