Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر مقام امراوتی کا واستو انتہائی مضبوط

صدر مقام امراوتی کا واستو انتہائی مضبوط

کوئی طاقت آندھراپردیش کو نقصان نہیں پہنچا سکتی : چندرا بابو

کوئی طاقت آندھراپردیش کو نقصان نہیں پہنچا سکتی : چندرا بابو
گنٹور ۔ 6اپریل ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ امراوتی کو اس ریاست کا صدر مقام بنانے ان کے اعلان پر ساری دنیا چونک گئی تھی ۔ ضلع گنٹور کے وینکا بالا پاڈو میں اسپائسیس پارک کے افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ کرہ ارض پر موجود کوئی بھی طاقت آندھراپردیش کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ نئے صدر مقام کا واستو کافی مضبوط و طاقتور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام عالم میں مختلف ترقی یافتہ صدر مقام بنائیں گے ۔ علاوہ ازیں آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر شہر حیدرآباد سے بہتر تین نئے شہر بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ چندررا بابو نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش میں جو قدرتی وسائل ہیں اس کی دنیا کی کسی دوسری ریاست میں مثال نہیں ملتی ۔ اس ریاست میں 974کلومیٹر طویل ساحلی پٹی بھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT