Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / صدر میانمار کی سوچی کیلئے نئی وزارت کی تشکیل کی تجویز

صدر میانمار کی سوچی کیلئے نئی وزارت کی تشکیل کی تجویز

ینگون ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میامار میں اب میڈیا کے تقریباً ہر گوشے سے یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ وہاں ملک کے صدر نے آنگ سان سوچی کیلئے ایک نئی وزارت کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہیکہ سوچی کے اختیارات میں اضافہ ہوجائے گا اور اس طرح وہاں کی طاقتور فوج کا سیاست میں اثرورسوخ بھی قدرے کمزور ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ میانمار کے دستور کا مسودہ فوج کا تیار شدہ ہے جس میں سوچی کیلئے صدر کے عہدہ کی کوئی گنجائش نہیں حالانکہ گذشتہ سال نومبر میں ان کی پارٹی این ایل ڈی کو انتخابات میں واضح کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ تاہم سوچی نے بھی خود کو بااختیار رکھنے کیلئے دیگر سینئر عہدوں پر نظر رکھی تھی۔ بشمول وزیرخارجہ صدر کے آفیسر منسٹر اور خصوصی طور پر مشاورت کے بعد وضع کئے گئے اسٹیٹ کونسلر کا عہدہ جن کی وجہ سے سوچی کو پارلیمانی امور کی رہنمائی کیلئے واضح اختیارات حاصل ہوگئے تھے جس نے انہیں اپنے بااعتماد ساتھی ہیتن کیاؤ (جو اب ملک کے صدر ہیں) پر بھی اپنی برتری قائم رکھنے کا جواز پیدا کردیا تھا۔ اقتدار کے حصول کے فوری بعد انہوں نے اسٹیٹ کونسلر کی حیثیت سے ایک اہم سیاسی قیدی کی اپریل میں رہائی کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں سوچی نے متعدد بیرونی مندوبین سے ملاقات بھی کی تھی اور آج وہ صدر ہیتن کیاؤ کے ساتھ لاؤس کے دورہ پر بھی روانہ ہوئی ہیں جو صدر موصوف کا اقتدار حاصل کرنے کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔ دوسری طرف انگریزی زبان کے سرکاری اخبار گلوبل نیو لائف آف میانمار نے اپنی خصوصی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ سوچی کیلئے ایک خصوصی وزارت تشکیل دینے کی جو تجویز پیش کی گئی ہے اس کے پس پشت قومی مصالحت، داخلی امن، قومی ترقی اور قانون کے مؤثر نفاذ کے عمل میں تیزی پیدا کرنا ہے۔ اس تجویز پر آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں مباحثہ متوقع ہے جہاں توقع ہیکہ فوجی ایم پیز اپنی مخالفت کا اظہار کرسکتے ہیں کیونکہ جب سوچی کیلئے اسٹیٹ کونسلر کی خصوصی جائیداد کی تشکیل کی گئی تھی اس وقت بھی انہوں نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔ ارکان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے یاسین نے کہا کہ قیام امن اور قومی مصالحت کیلئے کسی نئی وزارت کی تشکیل کی حالانکہ کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم وہ اس تجویز کی مخالفت نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT