Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر نشین فینانس کمیشن کی کل چیف منسٹر سے ملاقات

صدر نشین فینانس کمیشن کی کل چیف منسٹر سے ملاقات

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) 14ویں فینانس کمیشن کے صدر نشین اپنے ارکان کے ہمراہ توقع ہے کہ اپنے دویا سہ روزہ دورہ تلنگانہ پر 18ستمبر کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ صدر نشین فینانس کمیشن کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ریاست تلنگانہ کی ضروریات کو پورا کرنے درکار رقومات سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز و منصوبہ جات کو قطعیت دینے کیلئے چیف منسٹر

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) 14ویں فینانس کمیشن کے صدر نشین اپنے ارکان کے ہمراہ توقع ہے کہ اپنے دویا سہ روزہ دورہ تلنگانہ پر 18ستمبر کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ صدر نشین فینانس کمیشن کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ریاست تلنگانہ کی ضروریات کو پورا کرنے درکار رقومات سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز و منصوبہ جات کو قطعیت دینے کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا اور مختلف اُمور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ صدر نشین فینانس کمیشن و ارکان فینانس کمیشن کے حیدرآباد پہنچنے پر گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے 18ستمبر کی شب ڈنر پر مدعو کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ توقع ہے کہ19ستمبر کی شب صدر نشین 14ویں فینانس کمیشن و ارکان کمیشن کے اعزاز میں فلک نما پیالیس میں ڈنر کا اہتمام کریں گے۔ جبکہ 20 ستمبر کو دن کے اوقات میں فینانس کمیشن صدر نشین و ارکان چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی ترقی کیلئے درکار رقومات کی فراہمی پر غور و خوض کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT