Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم کی زبردست ستائش

صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم کی زبردست ستائش

دیانتداری کو دیکھتے ہوئے وقف بورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی : چیف منسٹر
حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وقف بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے تاریخی اقدام کرنے والے چیف منسٹر نے چیرمین وقف بورڈ محمد سلیم کی زبردست ستائش کی۔ چندر شیکھر راؤ جہانگیر پیراںؒ درگاہ میں خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ محمد سلیم کی دیانتداری کو دیکھتے ہوئے انھیں وقف بورڈ کی ذمہ داری دی گئی۔ چیف منسٹر نے الحاج محمد سلیم کے سابقہ ریکارڈ کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ الحاج سلیم جو پہلے بھی صدرنشین وقف بورڈ رہ چکے ہیں، انھوں نے اُس وقت بھی وقف بورڈ سے مشاہرہ حاصل نہیں کیا تھا اور نہ آج وہ کسی قسم کے مراعات حاصل کرتے ہیں ۔ محمد سلیم اپنے ذاتی خرچ سے خدمات انجام دیتے ہیں۔ اجلاس میں شریک نمائندے اور جلسہ گاہ میں موجود افراد حیرت سے چیف منسٹر کی تقریر سن رہے تھے ۔ چیف منسٹر نے درگاہ جہانگیر پیراںؒ کو 70 ایکڑ اراضی منظور کرنے کا کلکٹر کو احکام جاری کردیئے اور ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری وقف بورڈ صدرنشین محمد سلیم کے سپرد کی اور مشیر حکومت اے کے خان سے کہاکہ وہ محمد سلیم کے ساتھ رہیں۔ چیف منسٹر نے کہاکہ 100 ایکڑ پر ترقیاتی پراجکٹ تیار کیا جائیگا تاکہ عقیدت مند یہاں آئیں اور انھیں کوئی تکلیف نہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT