Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر نشین وقف بورڈ کی پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کی دھمکی

صدر نشین وقف بورڈ کی پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کی دھمکی

احتجاج پر چیف ایکزیکیٹو آفیسر نے میڈیا سے معذرت خواہی کی
حیدرآباد ۔ 13۔ ستمبر (سیاست نیوز) وقف بورڈ کی بے قاعدگیوں کے انکشاف پر میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کرنا افسوسناک ہے۔ آج وقف بورڈ میں کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور صدرنشین محمد سلیم کی پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔ بتایا جاتا ہے کہ وقف بورڈ میں تقررات کے اسکام کے سلسلہ میں آج منعقدہ اجلاس کی تصویرکشی اور فلمبندی کیلئے صحافتی نمائندے پہنچے۔ وہ اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ چیف اگزیکیٹیو آفیسر منان فاروقی نے وقف بورڈ کی بدنامی کیلئے صحافت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کچھ ریمارکس کئے ، جس پر صحافیوں نے ناراضگی جتائی ۔ بعد میں صدرنشین محمد سلیم کی پریس کانفرنس کیلئے صحافیوں کو انتظار کی زحمت سے گزرنا پڑا ۔ ایک مرحلہ پر صدرنشین کے سیکوریٹی گارڈس اور گن مینس نے بعض صحافیوں کو دھکیل دیا جس پر تمام صحافیوں نے احتجاج درج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔ کچھ دیر تک صحافی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد صدرنشین نے چیمبر سے باہر آکر سمجھانے کی کوشش کی لیکن چیف اگزیکیٹیو آفیسر کی معذرت خواہی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا ۔ صحافیوں نے شکایت کی کہ گن مینوں کا رویہ ہمیشہ ہی قابل اعتراض ہے اور صدرنشین وقف بورڈ مقررہ وقت پر پریس کانفرنس کا آغاز نہیں کرتے اور طویل انتظار کی زحمت سے گزرنا پڑتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT