Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / صدر نیپال کا آئندہ ماہ دورہ ہند

صدر نیپال کا آئندہ ماہ دورہ ہند

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنے اولین بیرون ملک دورہ پر صدر نیپال بدھیا دیوی بھنڈاری آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ کریں گی جس کے دوران وہ کئی اہم مسائل پر باہمی تبادلہ خیال کریں گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا کہ صدر نیپال صدر پرنب مکرجی کی دعوت پر ہندوستان کے دورہ پر آرہی ہیں اور وزارت خارجہ ان کے استقبال کا منتظر ہے۔ وزیراعظم نیپال کے پی شرما اولی فبروری میں ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ یہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا اولین بیرونی دورہ تھا۔ اس سے ظاہرہوتا ہیکہ نیپال ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT