Thursday , January 17 2019

صدر نے دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا

لکھنؤ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ چارباغ واقع میموریل اپُوَن واٹیکاپہنچ کر مسٹر کووند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر عقیدت کے پھول چڑھائے ۔تھوڑی دیر مجسمہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا رہنے کے بعد انہوں نے مسٹر نائک اورمسٹر یوگی سے بات چیت کی۔صدر بننے کے بعد پہلی بار اتر پردیش آئے مسٹر کووند نے کل اپنے دورے کے پہلے دن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے استھی کلش پر گلہائے عقیدت پیش کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT