Friday , October 19 2018
Home / دنیا / صدر ونیزویلا او آئی سی اجلاس میں شریک ،سب حیرت زدہ

صدر ونیزویلا او آئی سی اجلاس میں شریک ،سب حیرت زدہ

انقرہ،14دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) استنبول میں القدس کے مسئلہ پر منعقد اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں بہت سے مسلمان لیڈروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا وہیں ایک غیر متوقع مہمان نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردغان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔یاد رہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا گیا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے سربراہان اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ، جن کی نمائندگی وہاں کے وزیروں نے کی۔

TOPPOPULARRECENT