Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / صدر ونیزویلا کا مونچھیں منڈوانے کا اعلان

صدر ونیزویلا کا مونچھیں منڈوانے کا اعلان

کراکس ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ونیزویلا نکولس مڈورو نے آج  بالکل فلمی انداز میں کہا کہ اگر ان کی حکومت نے جاریہ سال کے اختتام تک 10 لاکھ نئے مکانات فراہم کرنے کے اپنے نشانہ کو مکمل نہیں کیا تو وہ اپنی مونچھیں منڈوالیں گے۔ مڈورو نے کہا کہ انہوں نے پراجکٹ مکمل نہیں کیا تو وہ اپنی مونچھوں کو پالنا پسند نہیں کریں گے تاکہ ہر ایک کو یہ معلوم ہوجائے کہ وہ اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ صدرنکولس دراصل ایک ایسے ہاؤسنگ پراجکٹ کا حوالہ دے رہے تھے جس کی لانچنگ سابق صدر ہیوگوشاویز نے 2011ء میں کی تھی تاکہ 2010ء میں آئے زبردست سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے خاندانوں کو نئے مکانات میں بازآباد کیا جائے۔ شاویز کا 2013ء میں انتقال ہوگیا تھا اور انہوں نے عزم کیا تھا کہ 2019ء تک 30 لاکھ مکانات کی تعمیر کا نشانہ مکمل کرلیں گے۔ موجودہ حکومت نے ادعا کیا ہیکہ اب تک 8 لاکھ مکانات بے گھر افراد کو الاٹ کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT