Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / صدر و وزیراعظم کیلئے اوائل2020 ء میں طیارے

صدر و وزیراعظم کیلئے اوائل2020 ء میں طیارے

نئی دہلی ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند اور وزیراعظم کیلئے 2020 ء کے اوائل میں بالکل نئے طیاروں کی جوڑی فراہم کردی جائے گی ۔ سینئر سرکاری عہدیدار نے کہاکہ دو بوئنگ 777-300 ای آر طیارے جو ایئرانڈیا نے حال ہی میں خریدے ہیں اور وی آئی پی انکلوژر میں محفوظ رکھے ہیں ، فراہم کردیئے جائیں گے ۔ ان طیاروں میں آن بورڈ وائی فائی اور میزائیل شکن تحفظ کے انتظامات ہوں گے ۔ بوئنگ 777 قدیم بوئنگ 747 کے برعکس ہیںجنھیں ایئرانڈیا نے مستعار حاصل کیا تھا اور جب وی وی آئی پیز بیرون ملک سفر کرتے تھے تو یہ طیارے بلا رکاوٹ پرواز کیا کرتے تھے ۔ موجودہ طیارہ امریکہ کو بھی راست بلارکاوٹ پرواز کرسکتا ہے اور اسے ایندھن بھرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔ فبروری اور مارچ کے درمیان ایئرانڈیا ان طیاروں کو صدر اور وزیراعظم کے سفر کیلئے فراہم کردے گا ۔ حکومت ایئر انڈیا سے یہ طیارے خرید لے گی ۔ صدر ، نائب صدر اور وزیراعظم انھیں استعمال کرسکیں گے ۔ یہ خصوصی پروازوں کے فضائی بیڑے میں شامل ہیں اور وی آئی پی انکلوژرس میں رکھے گئے ہیں۔ حکومت نے ان طیاروں کی ایئرانڈیا سے خریداری کے لئے 4469.50 کروڑ روپئے مختص کردیئے ہیں۔ ایئر انڈیا کو خصوصی پروازوں کیلئے اپنے فضائی بیڑے کو طیرانگاہوں پر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ان طیاروں میں ایک کانفرنس روم بھی ہوگا ۔ قبل ازیں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کے اعلانات کرنے سے پہلے ان طیاروں کی خریداری کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے ۔ سرکاری عہدیدار جانتے ہیں کہ یہ رقم طیاروں کی لاگت کا احاطہ کرے گی ۔ اُس کا ایک فاضل انجن بھی ہوگا ۔ دونوں طیارے امریکہ میں بوئنگ کارخانہ کو یکم جون اور 30 جون کے دوران اوور ہالنگ کیلئے روانہ کردیئے جائیں گے ۔ جس کے لئے 18 ماہ کی مدت درکار ہوگی ۔ ہندوستانی فضائیہ حکومت امریکہ سے خصوصی تحفظاتی سوٹ یا میزائیل شکن حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں ان طیاروں کے لئے سودے بازی کررہا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے بموجب ایئرانڈیا اہم شخصیات کی پرواز کیلئے 44 پائلیٹس کی تربیت مکمل کرکے اُن کی ایک کمیٹی قائم کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT