Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / صدر ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کا استقبال کیا

صدر ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کا استقبال کیا

دونوں قائدین میں باہمی اعتماد استوار کرنا اور اتحاد کو تقویت دینا مقصد
واشنگٹن ، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا جبکہ دونوں ملکوں کے باہمی روابط میں ریپبلکن لیڈر کے تجارت اور سلامتی کے بارے میں موقف کے سبب کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پیشرو صدور کے برخلاف ٹرمپ نے اپنے مہمان کا استقبال ویسٹ وِنگ کے دروازہ پر بہ نفس نفیس کیا، جو بالعموم پروٹوکول آفیسر کا فریضہ ہوا کرتا ہے۔ ٹرمپ نے اسی طرح کی خیرسگالی کا مظاہرہ اپنی اولین بیرونی مہمان برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی آمد پر کیا تھا۔ امریکی اور جاپانی عہدیداروں کے مطابق آبے توقع ہے امریکی انفراسٹرکچر پراجکٹس میں جاپانی سرمایہ کاری کیلئے منصوبوں پر غوروخوض کریں گے۔ یہ امریکی صدر کا پسندیدہ موضوع اور ان کی قوم کا دفاع پر اضافی خرچ کے تئیں عہد ہے۔ اس چوٹی ملاقات کے بارے میں ایک جاپانی بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ۔ آبے میٹنگ کا بڑا مقصد دونوں قائدین کے درمیان شخصی اعتماد استوار کرنا، اور تاریخی امریکہ۔ جاپان اتحاد کو تقویت پہنچانا ہے، جو ایشیا ۔ پسیفک خطہ میں امن اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران جاپان کو تجارت اور باہمی دفاع کے موضوعات پر تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا لیکن مہمان لیڈر آبے سے بات چیت کیلئے دو یوم کا وقت دیا ہے۔ اوول آفس میں آبے کے ساتھ صدر ٹرمپ کا بہت گرمجوشانہ مصافحہ ہوا۔ دونوں قائدین کل پام بیچ میں گالف کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT