Friday , December 15 2017
Home / دنیا / صدر ٹرمپ کا دورہ لاس ویگاس امریکہ ایک حقیقی سوگوار ملک

صدر ٹرمپ کا دورہ لاس ویگاس امریکہ ایک حقیقی سوگوار ملک

واشنگٹن ۔ /5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لاس ویگاس میں اس ہفتہ ہوئے خطرناک ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ملکی طور پر سوگوار ماحول سے گزررہا ہے ۔ انہوں نے جان بچانے کے لئے سب سے پہلے پہونچنے والوں سے اظہار تشکر کیا ۔ ٹرمپ نے کل خاتون اول کے ہمراہ لاس ویگاس پہونچکر شہریوں کی جانب بچانے والوں اور فائرنگ متاثرین سے ملاقات کی ۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے ہلاکت خیز فائرنگ واقعہ تھا ۔ جس میں 59 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ یہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ اتوار کی شب پیش آیا تھا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ سانحہ صدمہ خیز تھا ۔ صدر ٹرمپ کل شام ہی وائیٹ ہاؤز واپس ہوئے ۔ انہوں نے دواخانہ میں زخمیوں کی بھی عیادت کی ۔

TOPPOPULARRECENT