Monday , January 22 2018
Home / دنیا / صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ موضوع بحث

صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ موضوع بحث

واشنگٹن۔ 10 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر کے عہدہ پر فائز ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ ہورہا ہے اور اس دوران 12 جنوری کو ان کے طبی معائنہ کو لے کر نہ صرف امریکہ میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آیا ان کی صحت اچھی ہے یا خراب یا پھر کیا اُنہیں دماغی فتور میں مبتلا شخص قرار دیا جاسکتا ہے۔ 71 سالہ ٹرمپ کی طبی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ایک ملٹری ہاسپٹل میں کی جائے گی، حالانکہ سابق میں امریکی صدور کو طبی معائنہ کی چنداں ضرورت نہیں رہی، تاہم اگر ایسا کیا بھی گیا تو طبی جانچ کے نتائج سے عوام کو بھی واقف کروایا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل اور صدر موصوف کے شخصی معالج اور وائیٹ ہاؤز کی میڈیکل یونٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رونی جیکسن طبی معائنہ کی جانچ پڑتال میں اپنا بھرپور تعاون نہیں کریں گے۔ رونی جیکسن نے ہی سابق صدر بارک اوباما کے آخری تین طبی معائنوں کو اپنی نگرانی میں انجام دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT