Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / صدر ٹرمپ کے بیٹی ،داماد کو چین کے دورہ کی دعوت

صدر ٹرمپ کے بیٹی ،داماد کو چین کے دورہ کی دعوت

واشنگٹن،21جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کی حکومت نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیریڈکشنر کو اس سال کے آخر میں بیجنگ کے دورے پر آنے کی دعوت دی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے رازداری کی شرط پر آج یہ اطلاع دی۔چین نے یہ قدم امریکہ کے اس طاقتور اورمتاثر کن جوڑے کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد تحت اٹھایا ہے ۔ ایوانکا اور کشنر نے اپریل میں ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان پہلی سربراہی اجلاس میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس نے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوںکے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کا ماحول فراہم کیا۔کشنر ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر صلاح کار ہیں جنہیں سفارتی طریقے سے مغربی ایشیا میں قیام امن کا کام سونپا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT